4 اگست، 2023، 2:47 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی کراچی آمد، امام خمینی (رح) کے نام سے روڈ کا افتتاح

ایرانی وزیر خارجہ کی کراچی آمد، امام خمینی (رح) کے نام سے روڈ کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کراچی پہنچنے پر اولڈ کلفٹن اسٹریٹ کے نئے نام کی نقاب کشائی کی جسے تبدیل کر کے امام خمینی (رہ) کے نام پر رکھا گیا ہے۔

مہر کے نامہ نگار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کراچی پہنچنے پر اولڈ کلفٹن اسٹریٹ کے نئے نام کی نقاب کشائی کی جسے تبدیل کرکے امام خمینی (رہ) کے نام پر رکھا گیا ہے۔

کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل کے اقدام پر امام خمینی (رہ) کے نام سے منسوب روڈ کو شاہراہ ایران سے جوڑ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شاہراہ ایران میں جرمنی، جمہوریہ چیک، اٹلی، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کے قونصل خانے واقع ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی تعلقات کے پیش نظر اولڈ کلفٹن کی تاریخی سڑک کا نام شاہراہ امام خمینی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اولڈ کلفٹن پر واقع کلفٹن گارڈن کو پہلے ہی حضرت سلمان فارسی سے منسوب کیا جا چکا ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، مستقبل میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ آج صبح ایک اعلیٰ اقتصادی وفد کی سربراہی میں کراچی پہنچے۔

News ID 1918227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha